ممبئی (روشن پاکستان نیوز)بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان کی کسی زمانے میں ’گنج پن‘ کا شکار ہونے کی لیکن تصویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔
ان کے پرستاروں کی جانب سے سوال کیا جا رہا ہے کہ آیا سلمان خان آخر گنجے کب ہوئے؟
دراصل یہ سُپر اسٹار سلمان خان کی ایک پرانی تصویر ہے جو انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہے۔
مقبول ہونے والی تصویر میں سلمان خان گنجے ہیں جو سیاہ جیکٹ پہنے ہوئے اور اسٹائلش انداز میں تصویر بنوا رہے ہیں۔ جبکہ ان کے ہمراہ اداکارہ ہریتھک روشن اور پروڈیوسر نکھل دویدی بھی موجود ہیں۔
سلمان خان کے مداحوں کی جانب سے ان کے اس روپ کو کافی پسند کیا جارہا ہے۔
ساتھ ہی بیشتر پرستار یہ بھی جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ یہ تصویر کون سے سال میں لی گئی ہے۔