هفته,  05 اپریل 2025ء
پی ٹی آئی کا سینیٹ میں خواتین کی نشست پر صنم جاوید کو الیکشن لڑانے کا فیصلہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ میں خواتین کی نشست پر صنم جاوید کو الیکشن لڑانے کا فیصلہ کرلیا ، یاسمین راشد اب ٹیکنوکریٹ نشست پر سینیٹ الیکشن میں امیدوارہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات کے لئے تحریک انصاف نے امیدواروں میں ردوبدل کردیا اور سینیٹ میں خواتین کی نشست پر صنم جاوید کو الیکشن لڑانے کا فیصلہ کرلیا جبکہ یاسمین راشد اب ٹیکنوکریٹ نشست پر سینیٹ الیکشن میں امیدوارہوں گی۔

رہنما اسلم اقبال پنجاب کی جنرل نشستوں پرحامد خان اورذلفی بخاری امیدوارہوں گے جبکہ کورنگ امیدوار کے طور پر عمرسرفرازچیمہ اور اعجاز منہاس کو نامزد کیا ہے۔

دوسری جانب صنم جاوید کے سینیٹالیکشن میں حصہ لینے کے معاملے پر کاغذات نامزگی پر دستخط کرنے کیلئے دائر درخواست پرسماعت ہوئی۔

مزید پڑھیں: سینیٹ ضمنی انتخاب، پیپلز پارٹی کے 4، ن لیگ اور جے یو آئی کا ایک ایک سینیٹر منتخب

اے ٹی سی نے کاغذات نامزدگی پر دستخط کیلئے صنم جاوید کی درخواست منظور کرلی ، صنم جاوید کےوالد کو جیل جاکر کاغذات نامزگی پر دستخط کرانے کی اجازت دے دی گئی۔

خیال رہے سینیٹ کی 48نشستوں پرانتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آج آخری روز ہے، پنجاب اورسندھ کی 12،بلوچستان اور کے پی کی 11 نشستوں پر انتخابات 2 اپریل کو ہوں گے جبکہ اسلام آباد سے سینیٹ کی دو نشستوں پر بھی انتخابات ہوں گے۔

مزید خبریں