منگل,  10 مارچ 2026ء
پہلے پی ٹی آئی اور اب (ن) لیگ کے حلقوں میں ٹرمپ کو مسیحا بناکر پیش کیا جارہا ہے: ایمل ولی

پشاور(روشن پاکستان نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہےکہ ابتدا میں پی ٹی آئی نے بھی اعلان کیا تھا کہ اگرٹرمپ اقتدار میں آئے تو ان کے لیے نجات دہندہ ثابت ہوگا۔

ایمل ولی نے کہا کہ جب ٹرمپ نے منہ موڑا تو اب وہی کردار ان کے نزدیک ناکامی کی علامت بن گیا ہے، اب مسلم لیگ (ن) کے حلقوں میں ٹرمپ کو مسیحا بنا کر پیش کیا جا رہا ہے۔

مانچسٹر: مسلم لیگ (ن) کے یوتھ ونگ کی مقبولیت میں اضافہ، پی ٹی آئی چھوڑ کر لوگ ن لیگ میں شامل ہو رہے ہیں، صدر نیل بٹ

اے این پی صدر کا کہنا تھا کہ ایک جنونی ذہن پوری دنیا کو تباہی کی طرف دھکیل رہا ہے، کیا عالمی اقدار، اصول اور قوانین اب بھی کوئی حیثیت رکھتے ہیں؟

ایمل ولی خان نے مزید کہا کہ وہ عالمی ادارے کہاں ہیں جو امن اور انصاف کےضامن ہونےکا دعویٰ کرتےہیں؟

مزید خبریں