اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وفاقی وزیر علیم خان نے سنیٹر پلوشہ خان سے معذرت کر لی ہے۔
علیم خان کا کہنا تھا کہ میری بات سے کسی کا دل دکھا ہو تو پلوشہ خان سمیت اراکین کمیٹی سے معذرت چاہتا ہوں،میں نے ہمیشہ کوشش کی کہ سب کے ساتھ اچھے تعلقات رکھوں۔
اس موقع پر سنیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ ہم سب کی عزت برابر ہے ،امید کرتی ہوں آئندہ سب ممبران ایک دوسرے کی عزت کریں گے ۔
خواتین کو کسی کے سامنے ذاتی معاملات کو پیش کرنے کی ضرورت نہیں،امید کرتی ہوں آئندہ اسٹینڈنگ کمیٹی میں کوئی ایسا واقعہ نہیں ہوگا۔
واقعے کا پس منظر
قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزیر مواصلات علیم خان سے کمیٹی ارکان نے مختلف سوالات پوچھے لیکن سینیٹر پلوشہ خان کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر علیم خان اور اُن کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔
اجلاس کے دوران پلوشہ خان سے تلخ کلامی کے دوران علیم خان نے کہا کہ ’’مجھ پر ہاؤسنگ سوسائٹی کو فائدہ پہنچانے کا الزام لگایا گیا، میں اس سوال کو اپنی تذلیل سمجھتا ہوں۔‘‘
وزیراطلاعات پنجاب نے چھٹیوں کے نوٹیفکیشن کوجعلی قرار دے دیا
علیم خان کا کہنا تھا کہ ’’میں اس لیول پر نہیں آنا چاہتا، جس پر آپ آ گئی ہیں۔ میں نے تو جواب دے دیا، آپ جواب نہیں دے پائیں گی۔‘‘
غصے میں بھرے علیم خان نے یہاں تک کہہ دیا کہ ’’اس کمیٹی میں سارے بے ایمان بیٹھے ہوئے ہیں۔‘‘اس دوران پلوشہ خان نے علیم خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اس سوال پر غصہ اس لیے کر رہے ہیں، کیونکہ آپ قصوروار ہیں۔











