اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پرویز خٹک کی لاٹری جیتنے والی ہے، آزاد امیدوار ان کا ساتھ دیں گے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ڈی ایم کے سربراہ غصے میں ہیں، وہ ٹھیک ہوجائیں گے، جمہوریت پہاڑ کے بیچ میں پھنسی ہوئی ہے، حافظ حمد اللہ پی ٹی آئی کی زبان بول رہے ہیں، یہ قیامت کی نشانی ہے، پی ٹی آئی مولانا فضل الرحمان اورحمداللہ کی زبان بول رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک سال پہلے سب کچھ بتاتا ہوں، سب کچھ پہلے سے جانتا ہوں، ملا جلا ماحول ہے، ڈھائی سال کی ٹوٹی پھوٹی حکومت بنے گی، مولانا فضل الرحمان 4 سیٹوں کے ساتھ پی ٹی آئی کو 100 سیٹیں ملیں۔