هفته,  23 نومبر 2024ء
پی ٹی آئی اور پی پی حکومت بنالے ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائیں گے، ن لیگ کا حیران کن موقف
پی ٹی آئی اور پی پی حکومت بنالے ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائیں گے، ن لیگ کا حیران کن موقف

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)رہنمان لیگ عظمیٰ بخاری نےکہاہےکہ ہمیں کوئی اعتراض نہیں، پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی حکومت بنالے ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائیں گے۔


عظمیٰ بخاری کاکہناتھاکہ شہبازشریف کو سخت حالات میں چلنے کا تجربہ ہے،نوازشریف کا کلیئر مؤقف تھا کہ اکثریت ملی تو وہ وزیراعظم ہونگے، یہ ملک پیپلزپارٹی کا بھی ہے انہیں اس بارے میں سوچنا چاہئے۔


لیگی رہنماکامزیدکہناتھاکہ میاں نوازشریف نے پہلے کہہ دیا تھا کہ مخلوط حکومت ملکی مسائل حل نہیں کرپائے گی، پی ٹی آئی کے لوگ کہہ رہے ہیں کہ وہ پشاور کو ڈھاکہ بنادینگے، یہ لوگ ملک میں صرف فتنہ اور فساد پھیلانا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: مولانا اور پی ٹی آئی وفد کی ملاقات، ملکی سیاست میں ہلچل مچادینے والی خبر سامنےآگئی


عظمیٰ بخاری کاکہناتھاکہ مولانا فضل الرحمان ہمارے بڑےہیں،جو بات بھی کریں ہم کوئی جواب نہیں دینگے، ہمیں کوئی اعتراض نہیں ، پی ٹی آئی اور پی پی حکومت بنالے ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائیں گے۔

مزید خبریں