اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)حکومت سازی اورپی ٹی آئی سےملاقات پرمولانانےاپنی پارٹی کااجلاس طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی مطابق پاکستان تحریک انصاف اورجےیوآئی کےدرمیان ملاقات کےحوالےسےمشاورت کےلئےمولانافضل الرحمان نےاجلاس طلب کرلیا۔
اجلاس مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوگا ،جس میں مولانا عبدالغفورحیدری سمیت سینئر قائدین شریک ہونگے ،اجلاس میں حافظ حمداللہ،حاجی نوازاورحاجی غوث اللہ شریک ہونگے۔
اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کی وفد سے ملاقات بارے تفصیلی بات چیت ہوگی۔
مزید پڑھیں: عمران خان نے جیل سے امریکہ کیلئے پیغام بھجوا دیا
واضح رہےکہ یہ ملاقات 7بجےہونی تھی جوکہ ابھی تک شروع نہ ہوسکی۔











