بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
مولانا فضل الرحمان صرف اپنا ریٹ بڑھا رہے ہیں، بابر اعوان

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے کہا کہ وہ کہتے تھے کہ نواز شریف جیتا ہے، اب نواز شریف کدھر ہے؟

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مینڈیٹ چوری کرنے والوں نے اپنا چیف نواز شریف کو چنا تھا، چوری کرنے والوں نے نواز شریف کا مینڈیٹ بھی چوری کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان بہت خوش تھے ،بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد وکلاء کا ردِ عمل سامنے آ گیا

نواز شریف دو اور شہباز شریف تین مرتبہ وزیراعلیٰ رہے، بابراعوان کا کہنا تھا کہ یہ اب چھٹی مرتبہ وزارت عظمیٰ کے لیے بھی ٹرائی کر رہے ہیں،نواز شریف کی حکومت ختم ہوئی تو سہولت کاری سے بحال ہو گئی تھی۔

جو ان کو ووٹ دے گا اور ہم پر مسلط کرے گا وہ قومی مجرم ہو گا، بابر اعوان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان صرف اپنا ریٹ بڑھا رہے ہیں۔

مزید خبریں