هفته,  09 نومبر 2024ء
ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور “عمران خان جیل میں ہشاش بشاش ہیں: طلال چودھری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری نے کہا کہ اگر چھبیسویں ترمیم سے کوئی فائدہ نہیں ہوا تو تحریک انصاف والے اس کے ممبر کیوں بن گئے ہیں؟ یہ دو ڈھائی سال سے یہی سب کچھ کرتے آرہے ہیں چھبیسویں ترمیم پر بہت کچھ کہا لیکن کچھ ہوا ان لوگوں کو کہنے دیں۔ ہاتھی کے دانت دکھانے کے اور ہیں کھانے کے اور ہیں اندازہ لگائیے علی امین کہتے ہیں کہ بشری بی بی کی رہائی میں میرا کردار ہے۔عمران خان کے پاس ایکسرسائز مشین بھی ہے اور پہلے سے زیادہ صحت مند ہشاش بشاش ہیں۔

میزبان حامد میر نے پروگرام میں اپنے تجزیئے میں کہا کہ تحریک انصاف نے ایک دفعہ پھر سڑکوں پر آنے کی دھمکی دے دی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ستائیسویں ترمیم نہیں آنے دیں گے۔

مزید خبریں