منگل,  10  ستمبر 2024ء
تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کا اتحاد؟ بڑی خبر سامنے آگئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)جماعت اسلامی نے تحریک انصاف کو حکومت سازی کیلئے اتحاد کا گرین سگنل دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ہوا ، تحریک انصا ف کے چیئر مین بیرسٹر گوہر، خیبر پختونخوا میں وزارت اعلیٰ کے امیدوار علی امین گنڈا پور کی جانب سے رابطہ کیا گیا۔

اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ آزاد امیدواروں کے تحفظ کیلئے اگر پی ٹی آئی کو جماعت اسلامی کی ضرورت پڑی تو ہم ویلکم کہیں گے۔ بطور سیاسی جماعت ہم اوپن ہیں اور ہماری کوئی ڈیمانڈ نہیں۔

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 9 اور پنجاب اسمبلی کے 11 حلقوں کے نتائج روک دیے

لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والے کیا چاہتے ہیں ابھی ان کی جانب سے کچھ نہیں بتایا گیا، ہم پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News