هفته,  27 جولائی 2024ء
ہمارے ازاد امیدواروں کی 25 25 کروڑ کی بولیاں لگائی جا رہی ہیں بیرسٹر گوہر

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا، ہمیں اصل مینڈیٹ دیں تو کل حکومت بناسکتے ہیں، عمران خان نے وزیراعظم کے لیے کوئی نام نہیں دیا، آزاد امیدواروں کو اپروچ کر کے 25، 25 کروڑ کی آفرکی گئی، کسی جماعت کا آزاد امیدواروں کواپروچ کرناغیرآئینی اورغیراخلاقی ہے۔

راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر بیرسٹر علی ظفر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عوام نے ہمیں بہت مینڈیٹ دیا، عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا ہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن میں اللہ نے ہمیں سرخرو کیا ہے، طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں، بلوچستان میں ہم 4 سیٹوں پر کامیاب ہوئے ہیں، اسلام آباد کی تینوں سیٹیں ہم جیت چکے ہیں، پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کی 180 سیٹیں جیتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ سے درخواست کی تھی آر اوز عدلیہ سے دیے جائیں، کوشش کریں گے کہ مرکز اور پنجاب میں بھی حکومت بنائیں، خیبرپختونخوا میں علی امین گنڈا پور کو وزیراعلیٰ نامزد کیا ہے۔ بیرسٹر گوہر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارا مینڈیٹ پورا ہے مگر چھوٹی پارٹیوں کو ملا کر حکومت بنائیں گے، عمران خان نے وزیراعظم کے لیے کوئی نام نہیں دیا، ہمیں اصل مینڈیٹ دیں تو کل حکومت بناسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: صاحبزادہ جہانگیرنے عمران،جمائما،لیڈی ڈیانا کی یادگاری تصویرایکس پر شیئرکردی

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جن لوگوں کو اپروچ کیا گیا ان کو 25،25 کروڑ کی آفر کی گئی، یہی خدشہ تھا کہ آزاد امیدواروں کو اپروچ کیا جائے گا، جن لوگوں کو اپروچ کیا گیا ان کو پیسوں کی آفر کی گئی، کسی جماعت کا آزاد امیدواروں کو اپروچ کرنا غیرآئینی اور غیراخلاقی ہے۔ ن لیگ، ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کے سوا دیگر جماعتوں سے بات کریں گے۔

علی ظفر اس موقع پر بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سے الیکشن کے بعد پہلی ملاقات ہوئی، سیاسی فیصلوں کے لیے عمران خان سے مشاورت کی۔ بیرسٹر علی ظفر کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا قوم جاگ گئی ہے، ن لیگ، ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کے سوا دیگر جماعتوں سے بات کریں گے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News