اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) آئینی ترامیم پر حکومت نے مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کر دیئےہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق آئینی ترامیم ایک جامع پیکج ہے جس میں آئینی عدالت بنائی جائے گی،آئینی عدالت کے لئے ججز کی تقرری کا بھی طریقہ کار وضع کیا جا رہا ہے۔
آئینی عدالت کے لئے ججز کی تقرری نئے سرے سےہو گی ،آئینی عدالت بنانے کا مقصد عام سائلین کو ریلیف فراہم کرنا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے حکومت اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان بلاول بھٹو نے ثالث کا کردار ادا کیا،دونوں ایوانوں میں آئینی ترامیم آج پیش کئے جانے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: آئینی ترمیم کا معاملہ، فضل الرحمان کے فیصلے تک قومی اسمبلی اجلاس کا وقت تبدیل
دونوں ایوانوں میں حکومتی نمبر گیم پوری ہے،پی ٹی آئی اراکین کی ضرورت نہیں،منحرف ارکان کے ووٹ سے متعلق آئینی شق 63میں ترمیم بھی ہوگی۔