جمعه,  13  ستمبر 2024ء
8ستمبر کے جلسے میں تین سے چار لاکھ لوگ شرکت کریں گے،شیر افضل مروت

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ 8ستمبر کے جلسے میں تین سے چار لاکھ لوگ شرکت کریںگے۔

شیر افضل مروت نے پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح پیغام دیا ہے کہ کسی کے ساتھ کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہو گی ۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں اگر شدت پسندوں کے ساتھ طاقت کے بجائے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے تو اس سے بہت ساری انسانی جانیں ضائع ہونے سے بچ جائیں گی، بانی پی ٹی آئی نے بھی اپنے دور اقتدار میں تمام لوگوں کے ساتھ مذاکرات کا راستہ اختیار کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے اگر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ جاری رکھا گیا تو ملک میں بنگلہ دیش سے بھی بد تر حالات ہو جائیں گے ، 25 کروڑ عوام جعلی مینڈیٹ والی حکومت سے تنگ آگئے ہیں۔اس وقت ملک میں بدترین مہنگائی غربت نے جنم لے لیا ہے جو ناقابل برداشت ہے ۔

مزید پڑھیں: شیر افضل کی پولیس اہلکاروں کیساتھ ہاتھا پائی کی ویڈیو وائرل ہو گئی

انہوں نے کہا کہ کارکن مایوس نہ ہو ں بلکہ 8ستمبر کے جلسے کی تیاری کریں، ملکی تاریخ کا ایک بڑا جلسہ اسلام آباد میں ہوگا، میں آٹھ ستمبر کے جلسے میں بہت سارے رازوں سے پردہ اٹھاوں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں لوگوں تک انکا کا پیغام پہنچاوں گا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News