هفته,  07  ستمبر 2024ء
شیر افضل کی پولیس اہلکاروں کیساتھ ہاتھا پائی کی ویڈیو وائرل ہو گئی

 

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کی اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کے ساتھ ہاتھا پائی کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔شیر افضل مروت کی پولیس اہلکاروں کے ساتھ ہاتھا پائی کی سامنے آئی ہے، ویڈیو میں شیر افضل مروت خود کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس کو اصرار کرتے نظر آ رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شیر افضل مروت نے اہلکار کی وردی بھی پھاڑ دی جبکہ شیر افضل مروت کی اپنی قمیض بھی پھٹی ہوئی ہے۔ویڈیو میں پولیس اہلکار شیر افضل مروت کو مسلسل جانے کا کہتے رہے تاہم وہ پولیس اہلکاروں کو خود کو گرفتار کرنے کا کہتے رہے۔
۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News