هفته,  27 جولائی 2024ء
پولنگ عملہ ہمیں پی ٹی آئی کوووٹ ڈالنے کا کہہ رہا ہے،لیگی ووٹرزکاالزام

لاہور(روشن پاکستان نیوز)لیگی ووٹرزنے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں پولنگ اسٹیشنز کے اندرموجود عملہ پی ٹی آئی کو ووٹ ڈالنے کے لئے زوردے رہا ہے جبکہ ہمارے کئی ووٹرزکے نام بھی لسٹ سے غائب کردیئے گئے ہیں حالانکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے موبائل فون پر ایس ایم ایس کے ذریعے ووٹ چیک کرنے کی فراہم کردہ سہولت کے مطابق ان کے ووٹ کااندراج موجود ہیں مگر پولنگ اسٹیشن کے عملہ کو فراہم کی گئی فہرستوں میں نام شامل نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک کلب زیرگردش ہے جس میں لیگی ووٹرزکویہ کہتے ہوئے دیکھا اورسنا جاسکتا ہے کہ انہیں پولنگ اسٹیشنز کے اندرموجود عملہ پی ٹی آئی کو ووٹ ڈالنے کے لئے زوردے رہا ہے ،ووٹرزکے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے تعینات عملہ ہمیں باربار کہہ رہا ہے کہ ووٹ پی ٹی آئی کوڈالنا ہے جبکہ ہمارے کئی ووٹرزکے نام بھی لسٹ سے غائب کردیئے گئے ہیں حالانکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے موبائل فون پر ایس ایم ایس کے ذریعے ووٹ چیک کرنے کی فراہم کردہ سہولت کے مطابق ان کے ووٹ کااندراج موجود ہیں مگر پولنگ اسٹیشن کے عملہ کو فراہم کی گئی فہرستوں میں نام شامل نہیں ہے۔

ووٹرز کے مطابق انہیں کئی کئی گھنٹے کا انتظارکروایا جاتا ہے اور جب باری آتی ہے تو کہہ دیا جاتا ہے کہ آپ کا ووٹ یہاں درج نہیں ہے حالانکہ موبائل ایس ایم ایس بھی عملے کودکھایا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ریکارڈ کے مطابق ہمارا ووٹ یہاں پر موجود ہے جس پر عملے نے جواب دیا کہ یہ معاملہ آپ ہمارے ساتھ نہ اٹھائیں بلکہ جا کر ریٹرننگ آفیسر سے بات کریں،وہ مجاز اتھارٹی ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News