بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
مذمت کا وقت ختم، اب مزاحمت کریں گے، ملک میں جنگل کا قانون ہے، اسد قیصر

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ اب مذمت کا وقت ختم ہو گیا ہے، اب مزاحمت کریں گے، ملک میں جنگل کا قانون ہے۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پتہ چلا ہے کہ ہمارے ایم این اے امیر سلطان کو اغواء کیا گیا ہے۔ کیا یہ ملک ایسے چلے گا کہ لوگوں کی وفاداریاں تبدیل کی جائیں گی؟، عدلیہ کی کوئی عزت و تکریم نہیں رہی۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ عدلیہ کے فیصلوں کے خلاف کھلم کھلا بغاوت ہے، کیا یہ زور زبردستی سے آپ حکومت چلا سکیں گے۔ ہم پاکستانی ہیں اور ہم قانون اور آئین کے اندر رہتے ہوئے اپنی جدوجہد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا پہلا مطالبہ ہے کہ ہمارے ایم این ایز کو اپنا فیصلہ کرنے دیا جائے، ایم این اے امیر سلطان کو فوری طور پر رہا کریں۔ سپریم کورٹ اور اعلیٰ عدلیہ سے ملتمس ہوں کہ الیکشن ٹربیونل جلد از جلد فیصلے کریں۔

مزید پڑھیں: توشہ خانہ کا نیا ریفرنس ، عمران خان اور بشریٰ بی بی کا 8 ، 8 روزہ جسمانی ریمانڈ

انہوں نے مزید کہا کہ فارم 45 کے مطابق جو لوگ منتخب ہوئے ہیں ان کو ان کا حق دیا جائے۔

مزید خبریں