منگل,  08 اکتوبر 2024ء
8 فروری کوپیپلز پارٹی تاریخی کامیابی حاصل کرکے مہنگائی بیروزگاری کاخاتمہ کریگی ،مختار عباس

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجہ پرویز رشید کی جانب سے شاہ فیصل کالونی میں پی پی پی کے نامزد امیدواربرائے این اے 57مختار عباس اورپی پی 19کے اقبال خٹک کے حق میں کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔

کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار این اے 57مختار عباس نے کہا کہ 8 فروری پیپلز پارٹی کی فتح کا دن ہوگا اس وقت پیپلز پارٹی ہی واحد جماعت ہے جو ملک کی خراب معاشی صورتحال سنبھال سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بیروزگاری،مہنگائی کے خاتمے کیلئےچیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا بیانیہ ہے ۔ اس وقت پوری قوم کی آوازبن چکا ہے انشاء اللہ8فروری کوپاکستان پیپلز پارٹی تاریخی کامیابی حاصل کرکے مہنگائی بیروزگاری کاخاتمہ کریگی ۔

امیدوار این اے 57مختار عباس ، کارنر میٹنگ سے خطاب کرتےہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے پی پی 19سے نامزد امیدوار اقبال خٹک کا کہنا تھا کہ ،سکول ،کالجز ،یونیورسٹیز،ہسپتال بنائے۔اقتدار میں آنے کے بعد راولپنڈی میں مزید ترقیاتی کام کرائیں گے ، جب بھی پاکستان پر مشکل وقت آیاپاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہی ملک کو سنبھالا آج پھر آصف علی زرداری اور ان کی ٹیم کی ملک کو ضرورت ہے ،ہم بھٹو شہید کے مشن کو کامیاب کریں گے اور عہد کرتے ہیں کہ دن رات محنت سے اس ملک کو معاشی بحران سے نکالے گی اور غریب عوام کے لئے مشکلات کم کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست کا محور ہی عام آدمی ہے انشااللہ حکومت میں آنے کے بعد اشیائے خوردو نوش دالیں ،چینی ، آٹا ، چاول ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو کم کر کے عام آدمی کی پہنچ تک لایا جائے گا پوری قوم جانتی ہے کہ صرف مرد آہن ،مرد حر آصف علی زرداری ،اور نوجوان قیادت بلاول بھٹو زرداری ہی ملک کو تعمیر و ترقی کی شاہراہ پر ڈال سکتے ہیں ۔کارنر میٹنگ میں اہلیان علاقہ کی معزز شخصیات و نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی اور مکمل حمایت کا اعلان کیا ۔

مزید خبریں