هفته,  09 نومبر 2024ء
این اے 119 :مریم نواز کی حمایت میں خواتین کی   موٹر سائیکل ریلی

لاہور(روشن پاکستان نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی خواتین کا نیا سیاسی ٹرینڈ، مریم نواز شریف کی حمایت میں این اے119 میں خواتین نے موٹر سائیکل ریلی نکالی ۔

تفصیلات کےمطابق خواتین بائیکرز نے گلے میں مسلم لیگ کے مفلر پہن رکھے تھے ،خواتین بائیکرز نے “مریم،مریم” کے نعرے لگائے ،خواتین کارکنوں نے مریم نواز شریف کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں ،خواتین بائیکرز نے لاہور کی مختلف سڑکوں، بازاروں اور محلوں کا چکر لگایا ،مریم نواز شریف این اے 119 لاہور سے قومی اسمبلی کے امیدوار کے طور پر الیکشن لڑ رہی ہیں۔

مزید خبریں