تلہ گنگ (روشن پاکستان نیوز )پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدرآصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اپنے بیٹے پرمجھے فخر ہے، حکومت بنا کرعوام کے تمام مسائل حل کر دیں گےاتوار کوتلہ گنگ میں انتخابی جلسے سے خطاب میںسابق صدرنے کہا کہ پیپلزپارٹی متوسط طبقے کی جماعت ہے، یہ پارٹی غریبوں کے دل کی آواز محسوس کرتی ہے۔
سابق صدر کاکہناتھا کہ پہلے بھی غریب خواتین کیلئے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا، میں نے اپنے دور میں تنخواہوں میں اضافہ کیا۔آصف زرداری نے کہاکہ حکومت بناکر آپ کو سوئی گیس، روڈ نیٹ ورک، پانی، انفرا اسٹرکچر دیں گے، عوام کو پاکستان میں ہی روزگار کے مواقع دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ تلہ گنگ کے پانی سمیت تمام مسائل سے آگاہ ہوں، ملکی ترقی کیلئے اقدامات کریں گے۔