اتوار,  24 نومبر 2024ء
فلسطین کیلئے آواز بلند کرنیوالے لیبر پارٹی کے سابق رہنما جیریمی کوربن آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے

لندن(صبیح زونیر)برطانوی سیاسی جماعت لیبر پارٹی کے سابق لیڈر جیریمی کوربن نے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جیریمی کوربن نے پارلیمانی حلقے آئلنگٹن نارتھ کے الیکشن کیلئے آزاد امید وار کی حثیت سے لڑنے کی تصدیق کی ہے۔

جیریمی کو پارٹی میں سام دشمنی کی رپورٹ کے بعد کیے گئے تبصروں پر معطل کیا گیا تھا، پارٹی کی طرف سے معطلی اور پارٹی ٹکٹ نہ ملنے کے بعد انہوں نے آزاد امید وار کی حثیت سے لڑنے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ وہ مساوات، جمہوریت اور امن کے لیے لڑنے کا عزم رکھتے ہیں۔

جیریمی کوربن پارلیمنٹ کی نشست پر 40 سال سے زائد عرصے  تک فائز رہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ان پالیسیوں کا دفاع کریں گے جو لیبر یا کنزرویٹو کے ذریعہ اختیار نہیں کی گئی ہیں۔

واضح رہے جیریمی کوربن پارلیمنٹ میں فلسطین کے حق میں آواز بلند کرنے والے سیاسی رہنما ہے۔

مزید خبریں