بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
راہنمان لیگ کیپٹن صفدر نے پی ٹی آئی کا جھنڈا تھامے بچے کو پیار کرکے اعلیٰ مثال قائم کردی

مینگورہ( روشن پاکستان نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر کا الیکشن مہم کے دوران پی ٹی آئی کا جھنڈا تھامے بچے سے سامنا ہوا تو رک گئے اور اس کو پیار کیا۔

مینگورہ میں آج ن لیگ کی جانب سے جلسے کا انعقاد کیا گیا تھا، نواز شریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) محمد صفدر جلسہ گاہ میں شرکت کے لیے پہنچے تو جلسہ گاہ کے باہر ایک بچہ پی ٹی آئی کے جھنڈے اٹھائےکھڑا تھا۔

کیپٹن (ر) محمد صفدر خود چل کر بچے کے پاس آئے، اسے گلے لگایا اور پیار کیا۔ ویڈیو سوشل میڈيا پر وائرل ہوگئی ہے اور صارفین کیپٹن (ر) محمد صفدر کے رویے کی تعریف کر رہے ہیں، صارفین کا کہنا ہےکہ ملک کو اسی قسم کی رواداری کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں