هفته,  12 اکتوبر 2024ء
امیدوار برائے حلقہ این اے 48 تزئین اذکاحمید چوہدری کاعوام کے نام خصوصی ویڈیوپیغام

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز )امیدوار برائے حلقہ این اے 48 تزئین اذکاحمید چوہدری نے کہاہے کہ پاکستان میں تعصب کی فضا قائم ہے۔ انہوں نے ایک حقیقی مثالی واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہی گیر مچھلیاں پکڑ رہا تھا اور اس کے پاس ایک آدمی آ کے بیٹھتا اور کہتا ہے کہ یہ ایک ڈبہ جس میں مچھلیاں موجود ہیں اس پہ ڈھکن ہے اور جو دوسرا ڈبہ ہے جس میں کیکڑے موجود ہیں اس پر ڈھکن نہیں ہے اس کی کیا وجہ ہے جب ماہی گیرنے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مچھلیاں چھلانگ مار کے باہر نکل جاتی ہے اس لیے اس کے اوپر ڈھکن لگانا پڑتا ہے لیکن کیکڑے کی نفسیات کچھ اورہے وہ اگر ایک کیکڑا بالٹی سے باہر نکلنے کی کوشش کرتا ہے تو دوسرا کیکڑا اس کو واپس کھینچ لیتا ہے جس کی وجہ سےاس پر ڈھکن کی ضرورت نہیں رہتی ،یہی حال کچھ پاکستانی معاشرے کا بھی ہو چکا ہے کہ اپنی قابلیت سے جگہ بنانے کی بجائےدوسرے کی ٹانگ کھینچ کر اس کو بھی اپنے لیول پہ لے آتے ہیں اس کی وجہ سے ترقی رک گئی ہے اور ایک تعصب کی فضا قائم ہے۔

انہوں نے مثال کے ذریعے سمجھایا کہ اسی طرح پاکستانی سیاست دانوں کا بھی یہی حال ہے وہ بھی ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میں سرگرم رہتے ہیں جسکی وجہ سے پاکستان کی ترقی کرنے سے رک گیا ہےانہوں نے کہا کہ اسی لیے نوجوان لوگوں کو اپنے لیے خود کھڑا ہونا پڑے گا کیوںکہ پارٹیزمیں ایکسپیرینسڈ لوگوں کو ہمیشہ جگہ دی جاتی ہے اور ایکسپیرینسڈ لوگ اپنے وہی ایکسپیرینسز بار بار دہرا کے اور وہی رزلٹس لے کر آتے ہیں تو جس چیز کی ان پٹ ہی ایک جیسی ہوگی تو آؤٹ پٹ بھی ویسے ہی رہیں گے۔

انہوں نے پیغام دیا کہ نوجوانوں کو آگے آنا چاہیے اور اپنے ملک میں اگر نوجوان با شعور اور امانتدار قیادت لے کر آنا چاہتے ہیں تو ہمیں خود اٹھنا پڑے گا ایک دوسرے کا ساتھ دینا پڑے گا اور سیاست میں قدم رکھ کے اپنے فرائض کو پورا کرنا پڑے گا، تو ،بدلو بدلاؤ کے لیے، بدلو پاکستان کے لیے ،انہوں نے آخر میں کہا کہ انشاءاللہ آٹھ فروری کو آپ نے این اے 48 حلقہ اسلام اباد میں ملکہ کے انتخابی نشان پر مہر لگا کے میرا ساتھ دینا ہے اور نوجوان قیادت کو آگے آنے میں مدد دینی ہے۔

مزید خبریں