منگل,  10 دسمبر 2024ء
صوفی محمد زمرد نقیبی کا ضلع چکوال کے تمام ن لیگی امیدواروں کی حمایت کااعلان

چکوال ( روشن پاکستان نیوز)خادم خاص و خلیفہ مجاز درگاہ شریف نقیب لااولیاء ضلع قصور صوفی محمد زمرد نقیبی نے اپنے پیران عظام سجادہ نشین درگاہ نقیب الاولیاء کی اجازت سے ضلع چکوال و تلہ گنگ کے تمام مسلم لیگ(ن )کے امیدواران کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق صوفی محمد زمرد نقیبی خادم خاص و خلیفہ مجاز درگاہ شریف نقیب لااولیاء ضلع قصور جو کہ سلسلہ نقیبیہ کی طرف سے ضلع چکوال و تلاگنگ خادم خاص و خلیفہ مجاز مقرر ہیں انہوں نے اپنے پیران عظام سجادہ نشین درگاہ نقیب الاولیاء کی اجازت سے ضلع چکوال و تلاگنگ کے تمام مسلم لیگ نون کے امیدواران کی حمایت و سپورٹ کا اعلان کر دیا۔

اس سلسلے میں درگاہ عالیہ کی طرف سے کامیابی کی خصوصی دعا کی گئی۔یادرہے کہ ضلع چکوال میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 51 سے اسامہ سرور عباسی ن لیگ کے امیدوار ہیں، صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 6 سے بلال یامین ستی اور پی پی 7 سے راجہ صغیر احمد ن لیگ کی ٹکٹ پر میدان میں ہیں،قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 52 سے جاوید اخلاص، این اے 53 سے راجہ قمر اسلام، این اے 55 سے ملک ابرار اور این اے 56 سے حنیف عباسی الیکشن لڑ رہے ہیں۔

اس کے علاوہ این اے 57 سے دانیال چوہدری اور این اے 58 سے میجر ریٹائرڈ طاہر اقبال اپنے اپنے مخالفین کے مدمقابل ہونگے جبکہ این اے 59 سے سردار غلام عباس اور این اے 50 سے ملک سہیل خان کو مسلم لیگ (ن) نے ٹکٹ دیا ہے۔

مزید خبریں