سیالکوٹ(روشن پاکستان نیوز)سابقہ وفاقی وزیرفردوس عاشق اعوان سیالکوٹ میں خواتین کی شدید تنقید پر غصے میں آگئیں۔ استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان کو کارنر میٹنگ میں خواتین کی سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس پر وہ ناراض ہوگئیں۔
فردوس عاشق اعوان ناراض ہوکر میٹنگ سے اٹھ گئیں اور ہار بھی اتار دیے۔حلقے کی خواتین کے سخت سوالات پر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آپ کو مہمان کا خیال نہیں پہلے اپنے دل سے بغض نکالیں۔