جمعه,  13 دسمبر 2024ء
کچھ قوتیں پاکستان پیپلز پارٹی کو نشانہ بنائے ہوئے ہیں۔ بلاول

خضدار (روشن پاکستان نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کچھ قوتیں پاکستان پیپلز پارٹی کو نشانہ بنائے ہوئے ہیں، کیونکہ انہیں پتا ہے کہ اگر بلاول وزیراعظم بنتا ہے اور بلوچستان کا وزیراعلیٰ جیالا بنتا ہے تو ان کی تمام سازشیں ناکام ہوجائیں گی۔

بلوچستان کے ضلع خضدار میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ یہ جانتے ہیں میری رگوں میں بلوچ خون ہے، وہ جانتے ہیں میں شہید بینظیر بھٹو کا بیٹا ہوں، میں بلوچستان کے شہداء کا دکھ سمجھتا ہوں، وہ جانتے ہیں میں بلوچستان کےعوام کے مسائل جانتا ہوں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک کو توڑنے والے جانتے ہیں کہ بلاول بھٹو ان کی سازش کامیاب ہونے نہیں گے۔

مزید خبریں