بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
پاکستان کے مسائل صرف سیاسی قوتیں ہی حل کر سکتی ہیں۔ آصف علی زرداری

حب(روشن پاکستان نیوز) سابق صدر و پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کے مسائل صرف سیاسی قوتیں ہی حل کر سکتی ہیں اور جمہوریت پر چلنے سے مسائل حل ہوں گے۔

حب میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ ’حب کے دوستوں کو سلام پیش کرتا ہوں، حب کو کراچی جیسا ہونا چاہیے، حب کراچی سے ایک گھنٹے کے فاصلے پر ہے، یہاں ہسپتال بھی ہونے چاہئیں، حب میں پانی کی سہولت، کالج اور یونیورسٹیاں ہونی چاہئیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’حب کا بجٹ یہاں نظر نہیں آتا شاید دوستوں کی جیب میں نظر آتا ہو، آپ کو بلوچستان کا حق دلائیں گے، بلوچوں کو ان کی دھرتی کا حق دلوائیں گے، ہم حب کو بڑھانے اور چلانے کی ذمہ داری سنبھالیں گے، امن و امان بہتر کریں تو کراچی کے سرمایہ کار کراچی آئیں گے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ ناانصافیاں ہوئیں لیکن کبھی لڑنے اور ہتھیار اٹھانے کی بات نہیں کی، جو بھٹکے ہوئے ہتھیار اٹھاتے ہیں انہیں سمجھائیں، پاکستان کے مسائل صرف سیاسی قوتیں ہی حل کر سکتی ہیں، جمہوریت پر چلنے سے مسائل حل ہوں گے’۔

مزید خبریں