جمعرات,  02 مئی 2024ء
سعودی عرب سے متعلق شیر افضل مروت کے بیان پر خواجہ آصف کا ردعمل

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہمارے لیے کچھ ممالک کے ساتھ تعلقات کی مذہبی اور معاشی لحاظ سے بہت اہمیت ہے۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ مذموم سیاسی مقاصد اور انارکی کیلئے ایسے بیانات دیےجاتے ہیں تاکہ کوئی سرمایہ کاری کیلئے نہ آئے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ یہ ملک کے ساتھ دشمنی ہے، یہ ایک مہم کے تحت کیا جاتا ہے، ان کو احساس ہو رہا ہے کہ ان کی سیاست بند گلی میں داخل ہوچکی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ملک دشمنی کا رویہ پہلے بھی رکھا گیا، یہ ملک میں انارکی چاہتے ہیں، یہ پراپیگنڈا کر کے بیانات دے کر دوسرے ممالک کیساتھ تعلقات کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ اس سے بڑی ملک دشمنی کوئی نہیں، ان کے ساتھ ملک دشمن جیسا سلوک ہونا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف مسلم لیگ کے قائد، صدر سب کچھ ہیں، ان کو کسی ٹائٹل کی ضرورت نہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے شیر افضل مروت کے سعودی عرب سے متعلق بیان سے لا تعلقی کا اظہار کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی نےشیر افضل مروت سےسعودی عرب مخالف بیان باقاعدہ سوچ سمجھ کر دلوایا ،ترجمان برائے قانونی امور کا الزام

یاد رہے کہ 16 اپریل کو شیر افضل مروت نے ٹی وی شو میں کہا تھا کہ رجیم چینج آپریشن میں سعودی عرب بھی ملوث تھا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News