جمعه,  17 مئی 2024ء
مریم اورنگزیب کی عدالت آمد پر ’چور چور‘ کے نعرے لگانے والا وکیل گرفتار

لاہور(روشن پاکستان نیوز) مریم اورنگزیب کی عدالت آمد پر چور چور کا نعرہ لگانے والے وکیل کو گرفتار کرلیا گیا۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئیں تو اس دوران عتیق الرحمان نامی وکیل نے چور چور کے نعرے لگائے۔

پولیس کے مطابق وکیل عتیق الرحمان کو نعرے بازی سے منع کیا گیا لیکن اس کے باوجود وہ کارکنوں کو اشتعال دلاتا رہا جس پر وکیل کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ وکیل عتیق الرحمان سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں بطور ملزم پیشی کے لیے آیا تھا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News