لاہور(روشن پاکستان نیوز)قائدمسلم لیگ ن نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں پنجاب کابینہ کی توسیع کافیصلہ کرلیاگیا۔نجی ٹی وی کےمطابق پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ پارٹی قائد نواز شریف نے کیا، کابینہ میں قانون پارلیمانی امور کا چارج رانا ثنااللہ خان کو دئیے جانے کا فیصلہ کیاگیا، رانا ثنااللہ کو پنجاب میں سینئر مشیر لایاجائے گا ۔
مزید پڑھیں: ناصربٹ کے سینیٹ الیکشن جیتنے پر ن لیگ برطانیہ کے رہنمائوں کی مبارکباد
پنجاب کابینہ میں پانچ سے آٹھ وزراء اور معاونین شامل کئے جائیں گے، پنجاب کی کابینہ میں سینئر سیاستدانوں کو شامل کرنے کی تجویز ، کابینہ میں توسیع کا اعلان 7 اپریل تک کر دیا جائے گا ، پنجاب کابینہ میں توسیع سینیٹ انتخابات کے فوری بعد کردی جائے گئی۔