تامل ناڈو(روشن پاکستان نیوز) بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ایک ریسٹورنٹ نے مفت بریانی کے خواہشمند افراد کیلئے ایک غیر معمولی اور توجہ حاصل کرنے والی پیشکش متعارف کرائی ہے.
تفصیلات کے مطابق گیس کی کمی کے مسئلے کے حل کے لیے ریسٹورنٹ کے باہر آویزاں پوسٹر میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ “کھانا پکانے میں مدد کریں اور بدلے میں کھانا حاصل کریں”۔
آفر کے مطابق ایک کمرشل گیس سلنڈر فراہم کرنے والے کو پورے مہینے کے لیے مفت بریانی دی جائے گی، جبکہ دو سلنڈر فراہم کرنے والوں کو روزانہ دو پلیٹ بریانی حاصل کرنے کی سہولت دی گئی ہے۔
ایران جنگ کے بھارتی معیشت پر منفی اثرات، غیر ملکی سرمایہ کاروں نے اربوں ڈالر نکال لیے
ریسٹورنٹ انتظامیہ کے مطابق گیس سلنڈرز کی قلت نے کاروباری سرگرمیوں کو متاثر کیا ہے، جس کے باعث انہوں نے متبادل ذرائع اختیار کرتے ہوئے یہ منفرد آفر پیش کی ہے تاکہ آپریشنز جاری رکھے جا سکیں۔
واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور آبنائے ہرمز سے متعلق صورتحال کے باعث ایل پی جی کی سپلائی متاثر ہوئی ہے، جس کے اثرات بھارت میں بھی دیکھے جا رہے ہیں اور عوام کو گیس کی فراہمی کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے۔
اس سے قبل ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ کے ایک سرکاری اسپتال کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی تھی، جس میں گیس سلنڈر کی عدم دستیابی کے باعث عارضی چولہوں پر کھانا تیار کیا جا رہا تھا۔











