اتوار,  09 مارچ 2025ء
رمضان افطار اسپیشل: پنیر رائس کٹلس، رمضان کی خصوصی ریسیپی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) رمضان کے مہینے میں جب آپ ہلکے اور صحت بخش کھانے کی تلاش میں ہوں، تو پنیر رائس کٹلیٹس ایک بہترین انتخاب ہو سکتے ہیں۔ یہ نہ صرف ذائقے میں لذیذ ہیں بلکہ آپ کے جسم کو توانائی بھی فراہم کرتے ہیں۔

اس ریسیپی میں چاول، مکئی اور پنیر کی خوشبو دار مکسچر کو شیلو فرائی کر کے تیار کیا جاتا ہے۔ اس ریسیپی کو آزمائیں اور رمضان کے دوران اپنی افطار کی میز پر ایک نیا ذائقہ شامل کریں۔

اجزاء

  • 1 کپ ابلے ہوئے چاول
  • 1/2 کپ ابلا ہوا، میش شدہ مکئی
  • 2 کھانے کے چمچ سوجی
  • 1/4 چائے کا چمچ ہلدی
  • نمک حسب ضرورت
  • 2 کھانے کے چمچ ورجن زیتون کا تیل
  • 1 بڑی پیاز (کٹی ہوئی)
  • 1 چائے کا چمچ لہسن کا پیسٹ
  • 1/2 چائے کا چمچ لال مرچ پاؤڈر
  • 1/2 چائے کا چمچ دھنیا پاؤڈر
  • ضرورت کے مطابق پنیر کیوبز

ترکیب

پیاز کو بھوننا

ایک پین میں 1 چمچ تیل گرم کریں۔

کٹی ہوئی پیاز ڈال کر ایک منٹ تک بھونیں۔

اب اس میں لہسن کا پیسٹ ڈال کر مکس کریں اور پیاز کے نرم اور شفاف ہونے تک پکائیں۔

ویجی مکسچر تیار کریں

پین میں ابلی ہوئی اور میش شدہ مکئی ڈالیں۔

اس میں لال مرچ پاؤڈر، ہلدی، دھنیا پاؤڈر اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

چند منٹ تک پکائیں تاکہ تمام اجزاء یکجان ہو جائیں۔

ٹکی مکسچر تیار کریں

ابلے ہوئے چاولوں کو ایک پیالے میں ڈال کر اچھی طرح میش کر لیں۔

اس میں 2 چمچ بھنی ہوئی سوجی اور سبزیوں کا مکسچر شامل کریں۔

تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کریں تاکہ ایک گاڑھا مکسچر تیار ہو جائے۔

کٹلٹس تیار کریں

اس آمیزے سے چھوٹی چھوٹی ٹکیاں بنائیں۔

ہر ٹکی کے درمیان میں پنیر کا چھوٹا ٹکڑا رکھ کر اسے اچھی طرح بند کریں۔

شیلو فرائی کریں

ایک پین میں 1 چمچ تیل گرم کریں۔

ٹکیوں کو دونوں طرف سے گولڈن براؤن ہونے تک شیلو فرائی کریں۔

پیش کرنے کے لیے تیار ہے

پکنے کے بعد، آپ کی پنیر رائس کٹلیٹس تیار ہیں۔

انہیں ٹماٹو کیچپ یا پودینے کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں

مزید پڑھیں: دہلی میں بس کے عملے کھانا گرانے پر مسافرکو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کردیا

مزید خبریں