بدھ,  27 نومبر 2024ء
نورپروجیکٹ دن رات غریب لوگوں میں خوشیاں بانٹنے لگا

لاہور(روشن پاکستان نیوز)نورپروجیکٹ کے سربراہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں دولت کی اتنی غیر منصفانہ تقسیم ہے ،ہماری حکومتوں نے ہمیں مقروض کر دیا ہے، بال بال قرضے میں جکڑا ہوا ہے جس کی وجہ سے آج سفیدپوش بندے کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے ایسے میں اگر نور پروجیکٹ جیسے ادارے فلاح وبہبود کے ادارے نہ ہوتے تو یقین کریں ہمارے بچوں نے سسک سسک کر سڑکوں پر مر جانا تھا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دولت کی اتنی غیر منصفانہ تقسیم ہے ،ہماری حکومتوں نے ہمیں مقروض کر دیا ہے، بال بال قرضے میں جکڑا ہوا ہے جس کی وجہ سے آج سفیدپوش بندے کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے۔

مزیدپڑھیں:سنی اتحاد کونسل میں شمولیت معاملہ، پی ٹی آئی میں بڑے اختلافات سامنے آ گئے

انہوں نے کہا کہ ٹیکس اتنے بڑھا دیے ہیں کہ سفید پوش آدمی کی کمر ٹوٹ جائے گی، ایسے وقت میں اگر اس ملک میں خدا خوفی نہ ہوتی، سماجی بہبود کے کام نہ ہوتے، نور پروجیکٹ جیسے ادارے نہ ہوتے تو یقین کریں ہمارے بچوں نے سسک سسک کر سڑکوں پر مر جانا تھامگر ہمارے حکمران ابھی بھی ہوش کے ناخن نہیں لے رہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک نورپروجیکٹ ہے اس ملک کے لوگوں کے لیے جینے کا جواز پیدا ہوتا رہے گا، نور پروجیکٹ سے بچوں کو تعلیم ملتے رہے گی، شعور ملتا رہے گا جو ایک دن وہ انقلاب لے کر ائے گا کہ ہمارے اوپر مسلط لوگ تباہ وبربادہوجائینگے۔

انہوں نے کہاکہ ہم اس امید کے ساتھ زندہ ہیں اور اسی امید کے ساتھ زندگی کو چھیڑ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دی نور پراجیکٹ میں بچوں کی بہترین نگہداشت کی جارہی ہے اور انکو گھر جیسا ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں