اسلام آباد(نیوزڈیسک)سنی اتحادکونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کیساتھ ابھی تک ملاقات نہیں ہوئی۔
ایک گفتگومیںصاحبزادہ حامد رضا نے کہاکہ پی ٹی آئی قیادت جوپیغام بھجواتی ہے اس پرعمل کرتےہیں،سنی اتحادکونسل بانی پی ٹی آئی کی پالیسی پرچل رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی جوہدایات دیتےہیں اس پرعمل کرتےہیں،پی ٹی آئی میں ضم ہونےسےمتعلق میرےسےبات نہیں ہوئی،سنی اتحادکونسل کاپی ٹی آئی میں ضم ہونےکافیصلہ تنہانہیں کرسکتا۔
مزیدپڑھیں:برطانیہ میں میوزیکل نائٹ پروگرامزاوورسیز پاکستانیز کی عدم دلچسپی کے باعث مکمل فلاپ
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں ضم ہونےکافیصلہ شوریٰ کونسل ہی کرسکتی ہے،صاحبزادہ حامدرضانے کہاکہ ہمارےسامنےبی اےپی سےمتعلق مثال موجودتھی۔
ان کا کہنا تھا کہ 2018میں بی اےپی نےبھی مخصوص نشستوں کی فہرست نہیں دی تھی،2018میں بی اےپی رجسٹرڈتک نہیں تھی پھربھی مخصوص نشستیں ملیں،میں نےبلےکےنشان کیلئےٹکٹ کیساتھ کاغذات جمع کرائے۔
صاحبزادہ حامدرضانے کہاکہ پی ٹی آئی کےتمام ارکان بانی پی ٹی آئی کےمیرےپاس امانت ہیں۔
انہوں نے کہاکہ آراوکی جانب سےمجھےآزادحیثیت میں انتخابی نشان الاٹ کیا،آراونےرات کے3بجےمیرادوبارہ انتخابی نشان تبدیل کردیا۔