وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات

پشاور(نیوزڈیسک)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور بغیر سرکاری پروٹوکول اڈیالہ جیل پہنچے۔

ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات 30 منٹ جاری رہی، جو جیل کے کانفرنس روم میں کرائی گئی۔

مزیدپڑھیں:پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات ،سنی اتحاد کونسل کے سربراہ پھٹ پڑے

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

مزید خبریں