لاہور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کی ہدایت پر مہنگائی کے خلاف مہم تیز کردی گئی۔
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر رمضان نگہبان ریلیف پیکیج کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔
مریم نواز کی ہدایت پر شروع ہونے والی مہم کے تحت رمضان نگہبان پیکیج کی 28 لاکھ 32 ہزار گھرانوں کو ترسیل مکمل کرلی گئی۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ رمضان نگہبان پیکیج میں شفافیت کو ہر صورت ملحوظ خاطر رکھا جائے۔
مزیدپڑھیں:برطانیہ میں میوزیکل نائٹ پروگرامزاوورسیز پاکستانیز کی عدم دلچسپی کے باعث مکمل فلاپ
دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر مہنگائی کے خلاف شروع ہونے والی مہم تیز کردی گئی۔ 15 روز میں 7 لاکھ 73 ہزار مقامات پر چیکنگ کی گئی، اس دوران 23 ہزار گراں فرروش پکڑے گئے۔
اس حوالے سے مریم نواز نے کہا کہ غریب عوام کو گراں فروشوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔











