راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)راولپنڈی میں مصریال روڈ چوہڑ کے علاقے میں قائم سستے رمضان بازار میں خوفناک آتشزدگی کے باعث پورا بازار جل کر خاکستر ہوگیا۔
چوہڑ چوک میں واقع اکبر سستا بازار میں خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ آگ افطاری کے وقت لگی جو یکدم پھیل گئی ۔ تیزی سے پھیلنے والی آگ نے بازار میں درجنوں سٹال اپنی لپیٹ میں لے لئے۔ جس کے بعد ریسکیو کو طلب کر لیا لیا گیا۔
ریسکیو 1122 کا عملہ امدادی کاروائیوں میں مصروف ہے، جبکہ متعدد لوگ اپنی مدد آپ کے تحت بھی آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
آگ رہائشی علاقے کی طرف پھیلنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔