کمانڈر بحرین نیشنل گارڈز کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ شیخ محمد نے ایئر ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران مشترکہ دلچسپی کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں پاک بحرین تعاون مضبوط کرنے پر زور دیا گیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈرون ٹیکنالوجی، سائبر اور نیٹ ورکنگ ڈومینز میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ نے پاکستان اور بحرین کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات پر زور دیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق بحرین کے کمانڈر نیشنل گارڈ نے پاک فضائیہ کی غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور پاک فضائیہ کی جانب سے حاصل نمایاں پیش رفت کی تعریف کی۔

مزیدپڑھیں:پاکستان کو نقصان پہنچانے کے لیے پی ٹی آئی ترجمان کو جیل سے ہدایات مل رہی ہیں، عطا تارڑ

آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر چیف نے کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کو پی اے ایف کے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ ائیر چیف نے بحرین کی مسلح افواج کے تکنیکی فریم ورک کو مضبوط بنانے کے لیے مکمل تعاون کا اعادہ کیا۔

کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ نے پی اے ایف سائبر کمانڈ کا بھی دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کو پاک فضائیہ کی آپریشنل صلاحیتوں پر بریفنگ دی گئی۔

مزید خبریں