هفته,  19 اپریل 2025ء
اے ایس ایف کی بڑی کارروائی،نائیجرین باشندے سمیت دوافرادگرفتار،بھاری مقدارمیں منشیات برآمد

لاہور،اسلام آباد(قیصرخان)اسلام آبادائیرپورٹ پر اے ایس ایف کی بڑی کارروائی،نائیجرین باشندے سمیت دو افراد گرفتا ر کر کےبھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی ۔

تفصیلات کے مطابق ائیر پورٹ سیکورٹی فورس(اے ایس ایف)نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر دو مختلف کارروائیا ں کرتے ہوئے ایک نائیجرین باشندے سمیت دو افرادکو حراست میں لے لیا۔

بتایاگیا ہے کہ نائیجرین باشندہ اسلام آبادائیرپورٹ سے ترکش ائیرلائن سے استنبول جا رہا تھا ،دوران تلاشی سوٹ کیس سے 420گرام کوکین برآمد کرلی گئی ۔

مزیدپڑھیں:مذاکرات کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی

اسی طرح لاہوری شہری ایمریٹس ائیرلائن کی فلائٹ سے دبئی جارہا تھا جس کے قبضے سے بھاری مقدارمیں آئس برآمد کرلی گئی ہے ۔

اے ایس ایف نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات سمیت اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف )کے حوالے کردیا ۔
جبکہ اے این ایف نے اس حوالے سے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔

مزید خبریں