اتوار,  17 مئی 2026ء
لیڈی پولیس کانسٹیبل کی ٹک ٹاک ویڈیووائرل،سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا
پنجاب میں محکموں کی تنظیمِ نو، متعدد آسامیوں کے خاتمے اور پولیس ونگز میں تبدیلیوں کی تجویز

اسلام آباد (قیصر خان)سوشل میڈیا صارفین نے پنجاب پولیس کی لیڈی کانسٹیبل کوافسران اورمحکمے کے دیگرآفیسرزکے سامنے ٹک ٹاک ویڈیوپر خوب آڑے ہاتھوں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر پنجاب پولیس کی لیڈر کانسٹیبل کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں لیڈی کانسٹیبل باقاعدہ پنجاب پولیس کا خوبصور ت یونیفارم پہنے ہوئے ہے اور سرپر سکارف ،کالے چشمے بھی پہن رکھے ہیں ۔

ویڈیومیں لیڈی پولیس کانسٹیبل کے پیچھے محکمہ کے آفیسرز بھی کھڑے ہیں اور وہ بھی خاتون کوٹک ٹاک بناتے ہوئے دیکھ رہے ہیں ۔

خاتون کی شناخت خدیجہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ اس کی پلیٹ پر LHR 19332درج ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے لیڈی کانسٹیبل اور پولیس کے دیگر موقع پر موجود افسران سے کہا ہے کہ اگر یہی حال ہے تو پولیس کی کارکردگی کیا ہوگی؟

صوبے میں اور شہر بھی میں جرائم کی روک تھام اور دیگر واقعات پر کیا ایسے ٹک ٹاک سے قابو پاجاسکے گا؟

شہریوں نے مطالبہ کیا کہ پولیس اہلکاروںکی محکمے کے یونیفارم میں ٹک ٹاک بنانے پر پابندی عائد کرنی چاہیے۔

مزیدپڑھیں:ڈیل کی کوئی بات نہیں ہو رہی، وکلاء سے ملاقاتیں بند کردی گئی ہیں، بانی پی ٹی آئی

اس سے قبل بھی ایک لیڈیپولیس کانسٹیبل کو وردی میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر ملازمت سے برطرف کردیا گیا تھا۔

وفا توقیر نامی خاتون پولیس کانسٹیبل ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کی شوقین تھیں، وہ عموماً گانوں پر اپنی ٹک ٹاک ویڈیوز بنایا کرتیں تھیں جس پر پنجاب پولیس کے اعلی افسران کی جانب سے شدید غصے کا اظہارِ کرتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا گیاتھا، رپورٹ میں تمام الزامات کے ثابت ہونے پر خاتون پولیس کانسٹیبل وفا توقیر کو غفلت برتنے پر نوکری سے برطرف کردیا گیا۔

ویڈیوکا لنک نیچے موجود ہے۔

https://www.facebook.com/reel/1423122064996805

مزید خبریں