اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) رمضان المبارک کے تیسرے عشرے کے آغاز پر 300 افراد فیصل مسجد میں معتکف ہوں گے جس کے لئے فیصل مسجد انتظامیہ نے درخواستیں طلب کر لیں ہیں ۔
فیصل مسجد انتظامیہ کے مطابق اعتکاف کے لیے درخواستوں کی وصولی 10 رمضان المبارک تک جاری رہے گی، درخواست پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر وصول کی جائیں گی، یہ درخواست فیصل مسجد اسلامک سنٹر کے دفتر سے تحریری فارم حاصل کرکے دی جاسکتی ہے، درخواست کے ہمراہ 5 ہزار روپے فیس جمع کرانا ہوگی جو ناقابل واپسی ہوگی۔
ماسلام آباد کی کچی بستیوں میں آباد مسیحی برداری کاعالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے اہم مطالبہ
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اعتکاف میں بیٹھنے والے افراد کو سحری اور افطاری کا انتظام خود کرنا ہوگا، درخواست کے ہمراہ دو پاسپورٹ سائز تصاویر اور شناختی کارڈ کی کاپی جمع کرانا ہوگی، اعتکاف کے لیے 20 رمضان المبارک کو افطار سے پہلے پہنچنا ضروری ہے، 60 برس تک کی عمر کے افراد اعتکاف میں بیٹھ سکتے ہیں۔











