گوجرانوالہ (دلشادعلی)بگورنمنٹ انسٹیٹیوٹ آف لیدر ٹیکنالوجی گوجرانوالہ میں ملک بھر سے آئے ہوئے لیدر ٹیکنالوجسٹ اور فٹ وئیر ٹیکنالوجسٹ کا شاندار سالانہ اجتماع منعقد ہوا۔ تقریب کا اہتمام ادارہ سے فارغ التحصیل طلبا کی تنظیم ایکس اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن آف آئی ایل ٹی گوجرانوالہ کی میگزین کمیٹی نے کیا۔
تقریب میں ادارہ کے ریٹائیرڈ اور موجودہ اساتذہ اکرام نے بھی شرکت کی۔
تقریب میں تمام مرحومین خصوصا ندیم دبیر مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور دعا کی گئی۔
تقریب میں آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے پراجیکٹ ڈائریکٹر سید اطہر رضا زیدی نے بتایا کہ ادارہ میں زیر تعلیم طلبا ہنر سیکھ کر جہاں یقینی روزگار حاصل کر رہے ہیں اور ملک کی اقتصادی ترقی میں اہم حصہ ڈال رہے ہیں وہیں اس ادارہ کی اعلی تربیتی روایات کے امین یہ طلبا انڈسٹری میں لیدر انسٹیٹوٹ کا روشن چہرہ ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جلد ادارہ ھذا میں لیدر ٹیکنالوجی اور فٹ وئیر ٹیکنالوجی کے بعد آئی ٹی ٹیکنالوجی میں بھی ڈپلومہ کورس کا آغاز کر دیا جائے گا۔
سجاد اعوان، مہرساجدشاد نے تقریب میں نقابت کی زمہ داری نبھائی۔
تقریب سے ریٹائیرڈ پراجیکٹ ڈائریکٹرز انیس احمد خان قاضی شاہد حامد، ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت بٹ، ایسوسی ایشن کے سرپرست نسیم ربانی ، ہمدرد کمیٹی کے سربراہ مرزا عزیز، میگزین کمیٹی کے ممبران آفتاب ارشد، زیشان خالد، عبدالصمد ہاشمی نے خطاب کیا۔
ندیم دبیر مرحوم کی خدمات کے متعلق کئی لوگوں نے گفتگو کی، جن میں چوہدری اشرف، سجاد بٹ، عبدالمتین، اختر رسول، صداقت تنولی ،حافظ عابد، امین جاوید ، عمران دبیر اورروشان ندیم نمایاں تھے۔

اس موقع پر انڈسٹری میں نمایاں خدمات ادا کرنے والے حضرات کو اعزازی شیلڈیں دی گئیں۔ اس تقریب میں پاکستان لیدر میگزین کے آٹھویں ایڈیشن کی رونمائی کی گئی، یہ میگزین لیدر اور فٹ وئیر ٹیکنالوجی کے آرٹیکلز خبروں اور اس شعبہ میں سال بھر ہونے والے اقدامات و تقریبات سے روشناس کراتا ہے۔
شرکاء نے تقریب کے انعقاد کو سراہا اور کامیاب انعقاد پر انتظامیہ کو مبارکباد دی۔
یاد رہے گورنمنٹ انسٹیٹوٹ آف لیدر ٹیکناجی پاکستان بھر میں واحد ادارہ ہے جو لیدر ٹیکنالوجی اور فٹ وئیر ٹیکنالوجی کی تعلیم دیتا ہے۔











