اتوار,  17 مئی 2026ء
ریلیف یا تکلیف،تین گھنٹے تک لائن میں کھڑی رہنے والی خاتون کو آٹا کیوں نہ ملا؟

لاہور(روشن پاکستان نیوز)لاہور میں ایک یوٹیلیٹی سٹو رکے باہر موجود خاتون پنجاب انتظامیہ پر برس پڑیں اور آٹا نہ ملنے پر انتظامیہ کو کھری کھری سنادیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں یوٹیلٹی سٹور کے باہر موجود خاتون نے بتایاکہ وہ تین گھنٹے لائن میں لگ کر تین سوافرادکے بعد اپنی باری آنے پر آٹا لینے پہنچیں تو کہا گیاکہ آپ 2500سے 3000روپے تک کی شاپنگ کریں تو آپ کو آتا ملے گا۔

غصے سے بپھری خاتون نے کہاکہ یہ وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے ریلیف ہے یا تکلیف؟

مزیدپڑھیں:بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر پابندی،عمرایوب کا سخت ردعمل سامنے آگیا

خاتون نے کہاکہ انہوں نے مریم نواز کو ووٹ دیا تھا کہ اس سے انہیں اور عوام کو فائدہ ہوگا مگر یہاں پر تو الٹی گنگا بہہ رہی ہے۔

یادرہے کہ پنجاب حکومت نے رمضان میں سستا آٹا سکیم شروع کی ہے تاہم آٹے کے حصول کے لیے لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں اورکئی کئی گھنٹے کھڑے رہنے کے بعد بھی عوام کی زیادہ تعداد بغیر آٹا لئے واپس لوٹ جاتی ہے۔

مزید خبریں