اتوار,  17 مئی 2026ء
حکومت کی جانب سے 56 ارب مالیت کے انوسٹمنٹ بانڈز نیلام

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کا کہنا ہے کہ حکومت نے 56 ارب مالیت کے انوسٹمنٹ بانڈز نیلام کیے۔

مرکزی بینک کے مطابق نیلامی میں 3 سال کے 42 ارب 70 کروڑ مالیت کے بانڈز بیچے گئے، 3 سالہ بانڈز کی کٹ آف ایلڈ 2 بیسز پوائنٹس کم ہو کر 16.78 فیصد رہی۔ 

حکومت نے 5 سال کے 11 ارب 80 کروڑ مالیت کے بانڈز بیچے ہیں، 5 سالہ بانڈز کی کٹ آف ایلڈ 6 بیسز پوائنٹس کم ہو کر 15.549 فیصد رہی۔

حکومت نے 10 سال کے 1.2 ارب روپے مالیت کے بانڈز بیچے، 10 سالہ بانڈز کی کٹ آف ایلڈ 15 بیسز پوائنٹس کم ہو کر 14.35 فیصد رہی۔

مزید خبریں