اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں پشاور، مردان اور کوہاٹ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جبکہ ضلع سوات، ضلع لوئر دیر کے ساتھ ساتھ مالا کنڈ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
مظفر آباد شہر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔











