لاہور(روشن پاکستان نیوز)پنجاب حکومت کی جانب سے نگہان پیکج کی فراہمی کے موقع پر تصویر یں لینے کے خلاف شہری پھٹ پڑے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے نگہان پیکج کی فراہمی کے موقع پر تصویر یں لینے کے خلاف شہری پھٹ پڑے اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو کھری کھری سنادیں۔
شہریوں نے کہاکہ اگرکسی مستحق کی مدد کرنی ہے تو تصویر کھینچنے کی کیا ضرورت ہے ؟
مزیدپڑھیں:سینٹ انتخابات تک عمران خان، شاہ محمود قریشی سمیت سیاسی قیدیوں سے ملاقات پر پابندی عائد
شہریوں کے مطابق اس نگہبان پیکج پر باشعور طبقہ خاموش ہے حالانکہ انہیں بھی بولنا چاہیے ، وزیر اعلی پنجاب نے دس کلو کے آٹے کے تھیلے پراپنے ابو جی کی فوٹو چھاپی ہے ،کیا یہ ان کا ذاتی پیسہ ہے؟

شہریوں کے مطابق غریب اور مستحق افرادکی اگر خدمت ہورہی ہے تو یہ خوشی کی بات ہے ہم اسے سراہتے ہیں اور ایسے پیکجز جاری رہنے چاہئیں مگر یہ کیا طریقہ ہے کہ آپ تھوڑا سا سامان دیکر شریف شہری کی عز ت نفس دائو پر لگادو۔
ایک شہری نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایاکہ انہیں کہاگیا کہ اگررمضان نگہبان پیکج لینے والوں کے لیے تصویر کھنچوانا شرط ہے،جس پر مجھے بہت تکلیف ہوئی ،ہم اس اقدام کو کبھی بھی نہیں سراہیں گے۔
یہ بھی پڑھیے:پی ٹی آئی کیخلاف کارروائیوں کے صلہ میں محسن نقوی کو وفاقی وزیرداخلہ کے عہدے کا تحفہ ، اہم شخصیت کا تہلکہ خیز انکشاف
شہریوں نے آخر میں کہاکہ وزیر اعلی پنجاب سے ہمارامطالبہ ہے کہ خدمت کرو مگر رازداری سے ۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے مخالف سیاسی جماعتیں پنجاب حکومت پر الزام عائد کر رہی ہیں کہ پنجاب میں بغیر ٹینڈر کے 30 ارب کا رمضان نگہبان پیکج لانچ کر دیا گیا جس میں اپنے اپنے من پسند افرادکو ٹھیکہ دیکر نواز ا گیا ہے۔












