ملتان (روشن پاکستان نیوز) اندرون شہر کے علاقے میں 3 منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق ملتان کے اندرون شہر محلہ جوادیاں میں رہائشی عمارت خستہ حالی کے باعث صبح 4 بجے گر گئی۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ عمارت کا کچھ ملبہ اس کے دائیں اور بائیں جانب واقع مکانات پر گرا، جس کے نتیجے میں جاں بحق اور زخمیوں کو نشترہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کے مطابق عمارت گرنے سے 11 افراد دب گئے، اب تمام افراد کو نکال کر ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔
ریسکیو افسر کے مطابق حادثہ کچن میں گیس لیکیج کے باعث پیش آیا، سحری کے وقت خاتون نے آگ جلائی تو دھماکا ہوا، 3 منزلہ عمارت کا ایک حصہ پڑوسی کے گھر پر گرا۔ وہ انتقال کر گئے.
ریسکیو کے مطابق حادثے میں کل 9 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے۔