شدیددھند،موٹروے ایم 2اسلام آبادسے کوٹ مومن،بلکسرسے للہ تک بند

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)موٹروے ایم 2بلکسر سے للہ تک اوراسلام آبادسے کوٹ مومن تک شدید دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ۔

ترجمان موٹروے پولیس نے ایک بیان میں کہاکہ موٹروے ایم 2بلکسر سے للہ تک شدید دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ۔

انہوں نے کہاکہ اسی طرح اسلام آباد سے کوٹ مومن تک بھی موٹروے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے مکمل طور پر بند رہے گی۔
موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچائو اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہے ۔

بیان میں کہاگیاکہ شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں،اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے آغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں۔

مزیدپڑھیں:اچکزئی کو نامزد کر کے بانی پی ٹی آئی نے زبردست پیغام دیا ہے، علی محمد خان

ترجمان نے کہاکہ گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں ۔تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔

ترجمان موٹروے پولیس نے کہاکہ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق اس کے علاوہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افیشل سوشل میڈیا اکائونٹ سے بھی تازہ ترین معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔

مزید خبریں