اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنماء خواجہ آصف نے صدارتی امیدوار کے حوالے سے پی ٹی آئی کے ایک اوربڑے یوٹرن پر کہا ہے کہ اقتدار کی ہوس ہو تو لوگ اپنی شناخت اورنام تک بدل دیتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے با ت چیت میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کل قومی اسمبلی اجلاس میں ہونے والی نعرے بازی کے حوالے سے کہا کہ کل ایوان میں لوٹا لوٹا ہو رہا تھا، لوٹے تو کل خود سارے اکھٹے ہوئےتھے۔
مزیدپڑھیں:انٹرا پارٹی الیکشن، چیئرمین پی ٹی آئی کا انتخاب ہوگیا
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سنی اتحاد کونسل تازہ ترین لوٹا ازم ہے، اقتدار کے ہوس کیلئےآپ اپنی پارٹی چھوڑ کر دوسروں کے پاس گئے۔
انہوں نے کہاکہ اب تحریک انصاف کو توڑ کر سنی اتحاد کونسل جماعت کا نام رکھ کر صدارتی انتخاب میں حصہ لیا جارہا ہے،اقتدار کی محرومی عمران کو وطن دشمنی پر لےآئی ہے،یہی عمران خان تھے جو محمود اچکزئی اور ان کی چادرکا مذاق اڑایاکرتے تھے۔
خواجہ آصف نے کہاکہ عمران خان اقتدارکی ہوس میں وہاں پہنچ چکا جہاں وطن کی محبت حیثیت نہیں رکھتی۔
یاد رہے قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کی تقریر سے قبل اپوزیشن نے شور شرابہ کیا اقور چور چور کے نعرے لگائے، جس پر خواجہ آصف نے گھڑی لہرا دی تھی۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سنی اتحاد کونسل نے لسٹ ہی نہیں دی، سنی اتحاد لکھ کر دے چکی ہے کہ ہمیں کوئی مخصوص نشست نہیں چاہیے۔











