جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
نیشنل پر یس کلب اسلام آباد کے سالانہ انتخابات 2024-25کیلئے ضابطہ اخلاق جاری

اسلام آباد(روشن پاکستا ن نیوز)نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں 7مارچ کو ہونے والے انتخابات2024-25 کیلئے الیکشن کمیٹی نے ضابطہ اخلاق جاری کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیٹی نے نیشنل پریس کلب کے سالانہ انتخابات کیلئے متفقہ طور پر درج ذیل ضابطہ اخلاق منظور اور نافذکیا ہے۔تمام امیدواران اور ووٹرز اس ضابطہ اخلاق پر من و عن عمل کرنے کے پابند ہوں گے۔ پریس کلب کی سابقہ باڈی جنرل باڈی اجلاس کے بعد تحلیل ہو چکی ہے لہذاٰ تمام عہدیداران سے التماس ہے کہ وہ اپنے دفاتر کو خالی کر دیں اور تمام دفاتر کو نئے عہدیداروں کے انتخاب تک تالے لگائے جائیں۔ـامیدواروں کو پینا فلیکس پریس کلب کی حدود کے باہر لگانے کی اجازت ہوگی۔سوشل میڈیا پرانتخابی مہم کے دوران کسی کی ذات پر حملہ کرنے یامنفی پروپیگنڈہ کی اجازت نہ ہوگی۔جو امیدوار اس میں ملوث پایا گیا اسکے خلاف ایکشن لیا جائیگا۔ سوشل میڈیا پر انتخابی مہم کے دوران الیکٹرونک میڈیا کرائمز ایکٹ میں دی گئی پابندیوں کو ملحوظِ خاطر رکھا جائے گا۔تمام پینلز/امیدوار05 فروری کو سہ پہر 3بجے کے بعد کلب کی حدود میں کسی بھی قسم کی سرگرمی نہیں کر سکیں گے۔

پولنگ ڈے کا ضابطہ اخلاقـ
امیدوار کلب کے سامنے ہائیڈ پارک میں ووٹر کیلئے انتظار گاہ بنا سکتے ہیں۔انٹری پوائنٹ کے سامنے سڑک کا حصہ ووٹرز کے لئے مخصوص ہوگا۔ کوئی امیدوار یا سپورٹر اس مقام پر اجتماع نہیں کرے گا۔ پولنگ صبح 9:30بجے سےرات7بجے تک جاری رہے گی۔ہر ووٹر کو طلب کرنے پرشناختی کارڈ، پریس کلب کارڈ یا ادارے کا کارڈ دکھانا لازمی ہوگا۔ووٹر کو حق رائے دہی استعمال کرنے کے بعد کلب کی حدود میں رکنے کی اجازت نہیں ہوگی۔پولنگ سٹیشن کے اندر موبائل فون لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اگر کوئی ووٹر موبائل فون استعمال کرتے ہوئے پکڑا گیا تو اس کا ووٹ کینسل کر دیا جائے گا۔تمام پینلز کے نمائندے و صدارتی امیدوار ساڑھے30:8 بجے کلب میں موجود ہوں گے تاکہ بیلٹ باکسز کو سیل کرکے پولنگ کا عمل شروع کیا جاسکے۔نان ممبرز کا داخلہ سختی سے بند ہے،گورننگ باڈی کی منظور کردہ ووٹر لسٹ میں شامل ممبران کے علاوہ کوئی بھی فرد پولنگ کے دوران پریس کلب کی حدود میں داخل نہیں ہوگا۔ جبکہ ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد ممبران کو بھی کلب کی حدود سے باہر جانا ہوگا۔کسی بھی ووٹر کو بیلٹ پیپر کی تصویر یا ویڈیو بنانے کی اجازت نہیں ہو گی، خلاف ورزی کرنے پر ووٹ کینسل کر دیا جائے گا۔ ممبران سکیورٹی سٹاف سے مکمل تعاون کریں گے، شناختی کارڈ /آفس کارڈ/پریس کلب کارڈ طلب کرنے پر دکھانے کے پابند ہوں گے۔ داخلی اور خارجی الگ الگ راستہ ہو گا، متبادل راستہ استعمال کرنے پر پابندی ہو گی۔ معزز ممبران کی سکیورٹی کے پیشِ نظر پریس کلب کی حدود میں کسی بھی تقریبات کی اجازت نہیں ہو گی۔

مزید پڑھیں: نیشنل پریس کلب اسلام آباد،کیمپ آفس راولپنڈی میں سولرسسٹم منصوبے پر کام شروع

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News