اتوار,  08  ستمبر 2024ء
اچکزئی کو نامزد کر کے بانی پی ٹی آئی نے زبردست پیغام دیا ہے، علی محمد خان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ اچکزئی کو نامزد کر کے بانی پی ٹی آئی نے زبردست پیغام دیا ہے۔

قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ چھوٹے صوبے سے محمود اچکزئی کو نامزد کر کے بتایا ہے، بانی پی ٹی آئی واحد لیڈر ہیں۔

علی محمد خان کا کہنا ہے کہ اصل مینڈیٹ والے آگئے ہیں، آج بھی اصل وزیرِ اعظم بانی پی ٹی آئی ہیں۔

مزیدپڑھیں:راولپنڈی،انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف پی ٹی آئی کا احتجاج

انہوں نے کہا کہ ہمارا نمائندہ عمر ایوب زیادہ ووٹ حاصل کرے گا، اصلی فارم 45 والے ووٹ ہیں، حقیقی مینڈیٹ کے ساتھ پاکستان کو آگے لے کر جائیں گے۔

واضح رہے کہ سنی اتحاد کونسل نے صدارتی نامزد امیدوار کا اعلان کر دیا ہے۔

سنی اتحاد کونسل نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو صدارتی امیدوار نامزد کیا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News